اپوزیشن جماعتوں کا ٹی او آرپر اتفاق ہوگیا ، میرے کوآرڈینیٹر کی ہلاکت کی شفاف تحقیقات کی جائیں: ڈاکٹر فاروق ستار

اپوزیشن جماعتوں کا ٹی او آرپر اتفاق ہوگیا ، میرے کوآرڈینیٹر کی ہلاکت کی شفاف ...
اپوزیشن جماعتوں کا ٹی او آرپر اتفاق ہوگیا ، میرے کوآرڈینیٹر کی ہلاکت کی شفاف تحقیقات کی جائیں: ڈاکٹر فاروق ستار

  


اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) ایم کیو ایم کے مرکزی رہنما ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ اپوزیشن جماعتوں میں پاناما لیکس کے مجوزہ جوڈیشل کمیشن کے ٹرمز آف ریفرنس پر اتفاق ہوگیا ہے بس اب ٹی اوآر کی نوک پلک سنواری جارہی ہے۔

اپوزیشن کے اجلاس سے واپسی پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر فاروق ستار کا کہنا تھا کہ کوئی متنازعہ بات نہیں کرنا چاہتا وزیر اعظم کے استعفیٰ کا معاملہ زیر بحث نہیں آیا کیونکہ اس پر کل بات ہوچکی ہے۔ میرے کوآرڈینیٹر آفتاب احمد کی دوران حراست ہلاکت انتہائی افسوسناک ہے جس کی شفاف تحقیقات کی جائیں، ٹی او آر کمیٹی بھی آفتاب احمد کے انتقال پر بات کرے گی۔

مزید : قومی /اہم خبریں