متنی میں پولیس کی کارروائی: اسلحہ سے بھری گاڑی پکڑ لی ، ملزم گرفتار

متنی میں پولیس کی کارروائی: اسلحہ سے بھری گاڑی پکڑ لی ، ملزم گرفتار
متنی میں پولیس کی کارروائی: اسلحہ سے بھری گاڑی پکڑ لی ، ملزم گرفتار

  

پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک) پشاور کے علاقہ متنی میں پولیس نے بڑی تعداد میں اسلحہ برآمد کر کے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا ۔

جیونیوز کے مطابق پولیس نے گرفتار ملزمان کی نشاندہی پر متنی میں کارروائی کرتے ہوئے اسلحہ سے بھری گاڑی پکڑ لی ۔ اسلحے میں 33بندوقیں ،20 رپیٹر ، 7شارٹ مشین گن، سینکڑوں گولیاں اور 88میگزین شامل ہیں ۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ اسلحہ درہ آدم خیل سے پشاور منتقل کیا جارہا تھا جسے ناکام بنا دیا گیا ہے اور کارروائی کے دوران ایک ملزم کو بھی گرفتار کر کے تفتیش جاری ہے تاہم اسلحہ بڑی تحریبی کارروائی میں استعمال کیا جانا تھا ۔

مزید :

پشاور -