سلامتی کونسل میں مستقل نشستوں میں اضافے کا فیصلہ خود غرضی پر مبنی ہے :ملیحہ لودھی

سلامتی کونسل میں مستقل نشستوں میں اضافے کا فیصلہ خود غرضی پر مبنی ہے :ملیحہ ...
سلامتی کونسل میں مستقل نشستوں میں اضافے کا فیصلہ خود غرضی پر مبنی ہے :ملیحہ لودھی

  

نیو یارک(مانیٹرنگ ڈیسک) اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے کہا ہے کہ سلامتی کونسل میں مستقل نشستوں میں اضافے کا فیصلہ خود غرضی پر مبنی ہے انہوں نے کہا سلامتی کونسل میں اصلاحات جمہوری اصولوں کے تحت ہونی چاہیے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ملیحہ لودھی نے انٹرگورنمنٹ مباحثے میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ریاستوں کی خود مختار برابری کا اصول مساوی مواقع کا تقاضا کرتا ہے اس لئے سلامتی کونسل میں اصلاحات جمہوری اصولوں کے تحت ہونی چاہیے اور سلامتی کونسل میں توسیع کا مقصد تمام ممبران کے تحفظات کا ازالہ ہونا چاہیے۔انہوں نے کہا مستقل نشستوں میں اضافے کا جی 4 فارمولا خود غرضی پرمبنی ہے جس سے دیگر ممالک کے حقوق صلب ہوتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ سلامتی کونسل کوزیادہ نمائندہ، جمہوری، جوابدہ، شفاف اورموثربنایا جائے جبکہ نمائندگی کا تصوراحتساب کے بغیرکھوکھلا ہوگا۔انہوں نے کہا محدود مدت کیلئے انتخاب کے ذریعے اضافی نشستیں ہی مساوی مواقع فراہم کریں گی اور متواترانتخابات ہی نمائندوں کو قابل احتساب بنانے کا واحد راستہ ہے۔

مزید :

قومی -