اپوزیشن کی کوئی جماعت پیچھے نہیں ہٹی، ٹی او آرز کے 15 نکات پر تمام جماعتیں متفق ہیں: شیخ رشید

اپوزیشن کی کوئی جماعت پیچھے نہیں ہٹی، ٹی او آرز کے 15 نکات پر تمام جماعتیں ...
اپوزیشن کی کوئی جماعت پیچھے نہیں ہٹی، ٹی او آرز کے 15 نکات پر تمام جماعتیں متفق ہیں: شیخ رشید

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ ٹی او آرز کے 15 نکات پر تمام جماعتیں متفق ہیں جبکہ 6 جماعتوں کا وزیراعظم کے استعفے پر بھی اتفاق ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ اپوزیشن جماعتوں نے پارلیمینٹ کے مشترکہ اجلاس کو مسترد کر دیا ہے اور پانامہ لیکس کے معاملے پر واحد حل جوڈیشل کمیشن ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ تمام جماعتوں کا ٹی او آرز پر اتفاق ہو گیا ہے اور سب 15 نکات پر متفق ہیں، اپوزیشن کی کوئی جماعت پیچھے نہیں ہٹی ہے البتہ وزیراعظم کے استعفے پر 8 میں سے 6 جماعتیں متفق ہیں۔