عمر اکمل اور احمد شہزاد کو اگر ڈسپلن کے باعث ڈراپ کیا گیا ہے تو دونوں کو اس جانب توجہ دینی چاہئے: شاہد آفریدی

عمر اکمل اور احمد شہزاد کو اگر ڈسپلن کے باعث ڈراپ کیا گیا ہے تو دونوں کو اس ...
عمر اکمل اور احمد شہزاد کو اگر ڈسپلن کے باعث ڈراپ کیا گیا ہے تو دونوں کو اس جانب توجہ دینی چاہئے: شاہد آفریدی

  

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ عمر اکمل اور احمد شہزاد کو ٹریننگ کیمپ میں شامل نہ کئے جانے کی وجہ نہیں جانتا لیکن اگر نظم و ضبط کی وجہ سے ایسا ہوا ہے تو دونوں کو اس جانب توجہ دینی چاہئے۔

نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد آفریدی نے کہا کہ ”میں نہیں جانتا کہ انہیں کیوں ڈراپ کیا گیا لیکن اگر اس کی وجہ نظم و ضبط ہے تو پھر دونوں کو اس جانب توجہ دینی چاہئے اور اس کیساتھ اپنی کرکٹ پر بھی سخت محنت کرنی چاہئے۔ میں اس بات سے بھی متفق ہوں کہ نظم و ضبط پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہونا چاہئے اور نئے لڑکوں کو موقع دینے کا یہ صحیح وقت ہے“۔

مزید :

کھیل -