بہادر آباد میں سکیورٹی ادارے کی گاڑی پر فائرنگ ، جوابی فائرنگ سے حملہ آور زخمی

بہادر آباد میں سکیورٹی ادارے کی گاڑی پر فائرنگ ، جوابی فائرنگ سے حملہ آور ...
بہادر آباد میں سکیورٹی ادارے کی گاڑی پر فائرنگ ، جوابی فائرنگ سے حملہ آور زخمی

  


کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)کراچی کے علاقے بہادر آباد میں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے سکیورٹی ادارے کی گاڑی پر فائرنگ کر دی تاہم جوابی فائرنگ سے ایک حملہ آور زخمی ہو گیا ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق موٹر سائیکل سوار حملہ آوروں نے بہادر آباد میں سکیورٹی ادارے کی گاڑی کو نشانہ بنایا اور جوابی فائرنگ سے حملہ آور زخمی حالت میں فرار ہو گئے۔

ذرائع کاکہنا ہے کہ گاڑی معمول کی گشت پر تھی کہ حملہ آوروں نے فائرنگ کردی تاہم واقعے میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا ۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی ہے اور علاقے کو سیل کر کے ملزمان کی تلاش کا کام شروع کر دیا گیا ہے ۔

مزید : کراچی