کے ایس ای 100 انڈیکس میں 330 پوائنٹس کا اضافہ

کے ایس ای 100 انڈیکس میں 330 پوائنٹس کا اضافہ
کے ایس ای 100 انڈیکس میں 330 پوائنٹس کا اضافہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان سٹاک ایکسچینج میں منگل کے روز 330 پوائنٹس کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد کے ایس ای 100 انڈیکس 34 ہزار 897 پوائنٹس پر پہنچ کر بند ہو گیا ہے۔
آج کاروباری دن کے آغاز سے ہی کاروبار کی صورتحال کافی خوش کن رہی اور انڈیکس نے مسلسل اوپر کی جانب سفر جاری رکھا ۔ آج کے ایس ای 100 انڈیکس کم ترین 34 ہزار 474 پوائنٹس پر آیا جبکہ زیادہ سے زیادہ 34 ہزار 925 پوائنٹس تک پہنچا تاہم سٹاک ایکسچینج کی کلوزنگ پر 34 ہزار 897 پوائنٹس پر پہنچ کر بند ا۔ آج کے ایس ای 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 13 کروڑ 17 ہزار 40 حصص کا لین دین ہوا جس سے سرمایہ کاروں کو 7 ارب 86 کروڑ 37 لاکھ 27 ہزار 792 روپے کا فائدہ ہوا ہے۔

مزید :

بزنس -