ترک پارلیمنٹ میں ہنگامہ،اراکین گتھم گتھا ،لاتوں ،گھونسوں اور مکوں کا آزادانہ استعمال

ترک پارلیمنٹ میں ہنگامہ،اراکین گتھم گتھا ،لاتوں ،گھونسوں اور مکوں کا ...
ترک پارلیمنٹ میں ہنگامہ،اراکین گتھم گتھا ،لاتوں ،گھونسوں اور مکوں کا آزادانہ استعمال

  

انقرہ(مانیٹرنگ ڈیسک)ترکی کے قانون ساز دستور میں ترمیم کے مسئلے پر گتھم گتھا ہو گئے ۔تلخ کلامی گالم گلوچ میں اور پھر گالم گلوچ ہاتھا پائی میں بدل گئی۔اراکین اسمبلی نے ایک دوسرے پر خوب لاتوں ،گھونسوں اور مکوں کا استعمال کیا۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق حکمراں جماعت انصاف وترقی (آق) اور اپوزیشن ارکان اس وقت ایک دوسرے پر پل پڑے جب ایوان میں ترکی کے لیے نئے آئین پر بحث جاری تھی۔ جمہوریت کے علمبرداروں نے گھونسوں، مکوں، پانی کی بوتلوں اور گالم گلوچ سے ایک دوسرے کی بھرپور تواضع کی جس پر سپیکر کو اجلاس ملتوی کرنا پڑا ۔

ارکان کے درمیان تصادم کی کیفیت اس وقت پیدا ہوئی جب بعض ارکان پارلیمنٹ کو حاصل سیاسی تحفظ ختم کرنے کی ایک تجویز پر بحث جاری شروع ہوئی۔

ترک پارلیمنٹ میں گذشتہ کچھ عرصے سے اس نوعیت کے واقعات سامنے آچکے ہیں۔ بعض دفعہ پناہ گزینوں کے معاملے پر اختلافات نے ارکان کو ایک دوسرے کے خلاف زبان اور ہاتھ کے استعمال پرمجبور کیا اور بعض اوقات دیگر وجوہات نے ایوان کومچھلی منڈی بنا دیا۔

مزید :

بین الاقوامی -