پی ٹی آئی کی مقامی قیادت نے فیصل آباد جلسے کیلئے پارٹی کی قائم کردہ انتظامی کمیٹی مسترد کردی

پی ٹی آئی کی مقامی قیادت نے فیصل آباد جلسے کیلئے پارٹی کی قائم کردہ انتظامی ...
پی ٹی آئی کی مقامی قیادت نے فیصل آباد جلسے کیلئے پارٹی کی قائم کردہ انتظامی کمیٹی مسترد کردی

  


فیصل آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پی ٹی آئی فیصل آباد کی مقامی قیادت نے جلسے کے انتظامات کیلئے پارٹی کی طرف سے قائم کی گئی انتظامی کمیٹی کو مسترد کردیا۔

نجی ٹی وی اے آروائی نیوز کے مطابق پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما شاہ محمود قریشی نے فیصل آباد جلسے کے انتظامات کیلئے کمیٹی تشکیل دی تھی جس پر مقامی قیادت نے تحفظات کا اظہار کیا ہے اور اس حوالے سے عمران خان کو خط لکھ دیا۔

مزید : فیصل آباد