کوچ کا نام فائنل کر لیا لیکن ابھی نام نہیں بتا سکتے ،ایک دو دن میں سامنے آ جائے گا :شہریار خان

کوچ کا نام فائنل کر لیا لیکن ابھی نام نہیں بتا سکتے ،ایک دو دن میں سامنے آ ...
کوچ کا نام فائنل کر لیا لیکن ابھی نام نہیں بتا سکتے ،ایک دو دن میں سامنے آ جائے گا :شہریار خان

  


لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین شہریار خان نے کہاہے کہ ہم نے کوچ کافیصلہ کر لیاہے لیکن نام ابھی نہیں بتا سکتے آئندہ ایک دو دن میں قومی ٹیم کے کوچ کا نام سب کے سامنے آ جائے گا ۔

پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے شہریارخان کا کہناتھا کہ قومی ٹیم کاکوچ ملکی اور غیر ملکی بھی ہو سکتاہے ،جس شخص کا نا م قومی ٹیم کے کوچ کیلئے فائنل کیا گیاہے ان سے ابھی بات چیت کرنی ہے کہ وہ کوچنگ کیلئے تیار ہیں ،اس لیے ابھی نام نہیں بتا سکتے ،ایک دو دن میں کوچ کا نام سب کے سامنے آ جائے گا ۔انہوں نے کہا کہ کرکٹ کمیٹی کو الگ کرنے کافیصلہ کیا گیاہے اور ڈومیسٹک افیئرز کی کمیٹی بنائی جائے گی ،جتنی کمیٹیاں بنے گی اس میں ایک بورڈ ممبر ضروری ہو گا ۔

مزید : کھیل /اہم خبریں