مندروں اور غیر مسلموں کے مقدس مقامات کی حفاظت کریں گے ،سیکیورٹی ادارے اور ایجنسیاں ’’را‘‘کے خلاف سرگرم نواز شریف خاموش ہیں:حافظ محمد سعید
نئی دہلی(مانیٹڑنگ ڈیسک) جماعت الداعوۃ کے سربراہ حافظ سعید نے کہا کہ ان کی تنظیم ملک میں مندروں اور دیگر غیر مسلموں کے مقدس مقامات کا انہدام نہیں ہونے دے گی ،سیکیورٹی ایجنسیاں اور قانون نافذ کرنے والے ادارے ’’را‘‘ کے خلاف سرگرم جبکہ نواز شریف حکومت خاموش ہے ۔
بھارتی نجی چینل ’’زی نیوز ‘‘ کے مطابق سندھ کے متلی شہر میں ایک بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے حافظ سعید نے کہا کہ مسلمانوں کی یہ ذمہ داری ہے کہ وہ اپنے ہندو بھائیوں کے مقدس مقامات کی حفاظت کریں۔جماعت الدعواۃ کے سربراہ نے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ ہم لوگ ملک میں مندروں اور غیر مسلموں کے دیگر مقدس مقامات کو توڑنے نہیں دیں گے،انہوں نے ان الزامات کو مسترد کر دیا کہ بھارت سے ملحقہ سندھ کے تھر کے علاقے میں مدرسوں کا آغاز کر کے ان کی تنظیم انتہا پسندی کو فروغ دے رہی ہے۔بھارتی ٹی وی کے مطابق حافظ سعید نے کشمیری مسلمانوں کی حمایت کا عزم ظاہرکرتے ہوئے کہا کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے اور ہماری ایجنسیاں ریاست مخالف عناصر اور بھارتی خفیہ ایجنسی ’’را ‘‘کے خلاف سنجیدگی سے لڑنے کی کوشش کر رہی ہیں لیکن وزیر اعظم نواز شریف کی حکومت اس معاملے پر خاموش ہے۔