سعودی عرب اور بھارت میں تاریخی معاہدہ، بھارت سعودی عرب میں کیا چیز بنانے والا ہے؟ جان کر آپ کو بھی بے حد حیرت ہوگی

سعودی عرب اور بھارت میں تاریخی معاہدہ، بھارت سعودی عرب میں کیا چیز بنانے ...
سعودی عرب اور بھارت میں تاریخی معاہدہ، بھارت سعودی عرب میں کیا چیز بنانے والا ہے؟ جان کر آپ کو بھی بے حد حیرت ہوگی

  

ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے دورہ سعودی عرب کے بعد دونوں ممالک میں تعاون کے اضافے پر کام جاری ہے۔ اسی سلسلے کی ایک کڑی وہ بزنس اینڈ ٹیکنالوجی پارک بھی ہے کہ جو سعودی عرب میں ہزاروں خواتین کو ملازمت فراہم کرے گا، اور خواتین کے لئے مخصوص یہ پارک بھارت بنائے گا۔

خلیج ٹائمز کے مطابق بھارت کی آئی ٹی کمپنی وائپرو نے گزشتہ روز اعلان کیا کہ شہزادی نورا یونیورسٹی اور سعودی آرامکو کے تعاون کے ساتھ سعودی عرب کا پہلا آل ویمن بزنس اینڈ ٹیکنالوجی پارک قائم کرنے کا معاہدہ طے پاگیا ہے۔ وائپرو کی پریس ریلیز کے مطابق خواتین کے لئے قائم کیا جانے والا یہ بزنس پارک 2025ءتک تقریباً 21 ہزاز ملازمتیں فراہم کرے گا، جن میں خصوصاً انجینئرنگ ڈرافٹنگ سروسز، بزنس پراسیس سروسز، آئی ٹی برائے انڈسٹری، آئی لینڈ گیس، گورنمنٹ، مینوفیکچرنگ، ہیلتھ کیئر، ٹیلی کام اور تعمیرات کے شعبوں کو خدمات فراہم کرنے والی ملازمتیں شامل ہوں گی۔

دبئی میں پاکستانی نوجوان کو شرمناک حرکت بے حد مہنگی پڑگئی، چند لمحوں کی خطاءنے لاکھوں روپے سے محروم کردیا

بھارت کی ٹاٹا کنسلٹنسی سروسز ریاض میں ایک آل ویمن بزنس پراسیس سروسز سنٹر پہلے ہی قائم کرچکی ہے۔ 2013ءمیں قائم ہونے والے اس ادارے میں ایک ہزار خواتین کام کرتی ہیں، جن میں سے 85 فیصد سعودی شہری ہیں۔ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے گزشتہ ماہ اپنے دورہ سعودی عرب کے دوران اس ادارے کا دورہ بھی کیا تھا۔

مزید :

عرب دنیا -