’تیل کے بعد اب سعودی عرب میں ایک اور اہم ترین چیز انتہائی سستی ہونے والی ہے‘ ماہرین نے بڑی پیشنگوئی کردی

’تیل کے بعد اب سعودی عرب میں ایک اور اہم ترین چیز انتہائی سستی ہونے والی ہے‘ ...
’تیل کے بعد اب سعودی عرب میں ایک اور اہم ترین چیز انتہائی سستی ہونے والی ہے‘ ماہرین نے بڑی پیشنگوئی کردی

  


ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی عرب کے شہری علاقوں میں زمین کی قیمت ہمیشہ ہوش ربا رہی ہے لیکن اب اس میں اتنی کمی آنے والی ہے کہ یقین کرنا مشکل ہو جائے۔

عرب نیوز کے مطابق جب سے سعودی کیبنٹ کی طرف سے اعلان کیا گیا کہ شہری علاقوں میں خالی پڑی زمینوں پر 2.5 فیصد سالانہ ٹیکس لگایا جائے گا، تب سے زمینوں کی فروخت میں تیزی آگئی ہے۔ شہری علاقوں میں بینکوں، ملٹی نیشنل کمپنیوں اور سرمایہ کاروں کی ایسی زمینیں بڑے پیمانے پر موجود ہیں کہ جنہیں آباد کرنے کی بجائے مہنگے داموں بیچنے کی نیت سے جوں کا توں رکھا گیا ہے۔ دوسری جانب حکومت ہاﺅسنگ پراجیکٹس کی تعداد میں اضافے، شفافیت بڑھانے اور ٹیکس سسٹم کو مضبوط کرنے کے لئے کوشاں ہے، لہٰذا خالی زمینوں پر نئے ٹیکس کے نفاذ کا اعلان کیا گیا۔

سعودی عرب میں مقیم غیر ملکیوں پر اب تک کی سب سے خوفناک پابندی لگادی گئی، جان کر ہر پاکستانی کو غصہ آجائے

رئیل سٹیٹ ماہرین کا کہنا ہے کہ اس فیصلے کے بعد شہری علاقوں میں زمین کی قیمتیں پہلے ہی 25 فیصد کم ہوچکی ہیں جبکہ توقع ظاہر کی جا رہی ہے کہ آنے والے دنون میں یہ کمی 50 فیصد تک جا پہنچے گی۔ پراپرٹی کے شعبے سے تعلق رکھنے والے ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ حالات زمین کی فروخت کے لئے موزوں نہیں ہیں کیونکہ خریدار کم اور فروخت کرنے والے زیادہ ہوچکے ہیں، جس کی وجہ سے مارکیٹ غیر یقینی صورتحال کا شکار ہے۔

مزید : عرب دنیا