عرب ملک کے شاپنگ مال میں شہری ایسا ’لباس‘ پہن کر آگیا کہ افراتفری پھیل گئی، لوگوں نے ڈر کر دوڑ لگادی لیکن پھر حقیقت سامنے آئی تو ہنسی روکنا مشکل ہوگیا

عرب ملک کے شاپنگ مال میں شہری ایسا ’لباس‘ پہن کر آگیا کہ افراتفری پھیل گئی، ...
عرب ملک کے شاپنگ مال میں شہری ایسا ’لباس‘ پہن کر آگیا کہ افراتفری پھیل گئی، لوگوں نے ڈر کر دوڑ لگادی لیکن پھر حقیقت سامنے آئی تو ہنسی روکنا مشکل ہوگیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کویت سٹی (مانیٹرنگ ڈیسک) کویت کے صوبے ہوالی کے ایک شاپنگ مال میں خود کش حملہ آور کی موجودگی کی اطلاع نے بھگدڑ مچا دی لیکن جب حقیقت سامنے آئی تو سب حیرت سے ایک دوسرے کا منہ تکنے لگے۔
نیوز سائٹ البوابہ نے مقامی اخبار النباءکے حوالے سے بتایا ہے کہ شاپنگ مال میں ایک شخص کو مشکوک انداز میں چلتے ہوئے دیکھ کر کچھ لوگوں نے پولیس کو اطلاع کردی۔ پولیس فوری طور پر بتائی گئی جگہ پر پہنچی اور مشکوک شخص کو دیکھتے ہی اس پر اسلحہ تان لیا۔ اس شخص کو سکیورٹی اہلکاروں نے بہت احتیاط سے قابو میں کیا اور اس کی تلاشی لی۔ خدشہ تھا کہ اس کے لباس کے نیچے خود کش جیکٹ موجود ہوگی، لیکن پتا چلا کہ جیکٹ تو موجود تھی مگر اسے خود کش حملے کی بجائے ورزش کرنے کے لئے پہنا گیا تھا۔

دبئی میں برج خلیفہ سے بھی بلند عمارت بنانے کا اعلان، یہ کس چیز سے بنائی جائے گی اور کتنا خرچ آئے گا؟ بہت بڑا اعلان ہوگیا
مقامی میڈیا کے مطابق مشکوک شخص نے جسمانی مشقت کے لئے تیار کی گئی ایک خصوصی جیکٹ پہن رکھی تھی جس میں موجود وزن کا مقصد جسم کو سخت ورزش کی حالت میں رکھنا تھا۔ یہ خصوصی جیکٹ چلتے پھرتے ورزش کرنے کے لئے تیار کی گئی تھی۔ حقیقت سامنے آنے پر سب کی جان میں جان آئی، البتہ پولیس افراتفری کا سبب بننے والے شخص کو مزید تفتیش کے لئے اپنے ساتھ ہی لے گئی۔

مزید :

عرب دنیا -