’اب کسی کفیل نے یہ کام کیا تو پکڑ کر جیل میں ڈال دیں گے‘ سعودی حکومت نے بڑا اعلان کردیا

’اب کسی کفیل نے یہ کام کیا تو پکڑ کر جیل میں ڈال دیں گے‘ سعودی حکومت نے بڑا ...
’اب کسی کفیل نے یہ کام کیا تو پکڑ کر جیل میں ڈال دیں گے‘ سعودی حکومت نے بڑا اعلان کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

جدہ (محمد اکرم اسد) سعودی حکومت نے شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں کو خبردار کر دیا ہے کہ غیر قانونی گھریلو ملازمین فراہم کرنے والے کو پندرہ سال قید اور دس لاکھ ریال جرمانہ ہوسکتا ہے۔ وزارت محنت نے گھریلو ملازمین کے حوالے سے نئے قوانین کی منظوری دیتے ہوئے کہا ہے کہ غیر قانونی طور پر مقیم گھریلو ملازمین کو پناہ دینا، انہیں گھنٹوں یا دنوں کے حساب سے ملازمت فراہم کرنا، ان کی کفیل سے فرار ہونے میں مدد کرنا انسانی تجارت کے زمرے میں آتا ہے۔ وزارت محنت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے مشترکہ طور پر اعلامیہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ مختلف وسائل اطلاعات میں گھریلو ملازمین فراہم کرنے کا اشتہار دینے والوں کا تعاقب کیا جائے گا۔ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ بعض ادارے اور افراد گھریلو ملازمین کو کفیل سے فرار میں مدد دیتے ہیں اور پھر انہیں مختلف گھروں میں گھنٹوں یا دنوں کے حساب سے ملازمت دلواتے ہیں۔ یہ حرکت انسانی تجارت کے زمرے میں آتی ہے جس پر سخت سزا دی جائے گی۔ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ اگر گھریلو ملازمین کی ضرورت ہے تو وہ اجازت یافتہ ریکروٹمنٹ اداروں اور استقدام سے رجوع کریں۔ اس بات کی وضاحت کی گئی ہے کہ گھریلو ملازمین فراہم کرنے والے معروف ادارے ہیں جن کے پاس یہ کام کرنے کا اجازت نامہ موجود ہے۔

مزید :

عرب دنیا -