رینجرز کے خصوصی اختیارات کا آج آخری دن،سمری وزیراعلیٰ کے دستخط کی منتظر:نجی ٹی وی

رینجرز کے خصوصی اختیارات کا آج آخری دن،سمری وزیراعلیٰ کے دستخط کی منتظر:نجی ...
رینجرز کے خصوصی اختیارات کا آج آخری دن،سمری وزیراعلیٰ کے دستخط کی منتظر:نجی ٹی وی

  

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)رینجرز کے خصوصی اختیارات کا آج آخری دن ہے اور اس حوالے سے وزارت داخلہ نے سمری وزیراعلیٰ سندھ کو تین روز قبل بھجوا دی تھی تاہم سمری قائم علی شاہ کے دستخط کی منتظر ہے ۔نجی ٹی وی چینل جیونیوز کے مطابق وزارت داخلہ نے رینجرز اختیارات میں 77روز کی توسیع کی سفارش کی ہے ،وزیراعلیٰ سندھ کی منظوری کے بعد سمری وفاقی وزارت داخلہ کو بھجوائی جائے گی۔ترجمان وزیراعلیٰ سندھ کا کہناہے کہ قائم علی شاہ شہر میں موجود نہیں ہیں ۔

واضح رہے کہ اس سے قبل حکومت نے سندھ نے رینجرز اختیارات میں 90دن کی توسیع کی تھی ۔

مزید :

کراچی -