شاہین ائیر لائن کے لائسنس کی مدت ختم ہونے کے باوجود فلائیٹ آپریشن جاری

شاہین ائیر لائن کے لائسنس کی مدت ختم ہونے کے باوجود فلائیٹ آپریشن جاری
شاہین ائیر لائن کے لائسنس کی مدت ختم ہونے کے باوجود فلائیٹ آپریشن جاری

  

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک )شاہین ائیر لائن کے لائسنس کی مدت ختم ہونے کے باوجود فلائیٹ آپریشن کا سلسلہ جاری ہے ۔میڈ یا رپورٹس کے مطابق شاہین ائیر لائن کے لائسنس اور ائیر آپریٹنگ سرٹیفکیٹ کی مدت ختم ہو گئی جس پر سول ایویشن نے لائسنس میں 120دن کی توسیع کردی ۔شاہین ائیر کرافٹ لائسنس کی توسیع شدہ مدت بھی 29اپریل کو ختم ہو گئی لیکن پھر بھی گزشتہ 5روز سے بغیر لائسنس کے فلائٹ آپریشن جاری ہے ۔ترجمان شاہین ائیر لائن کا کہنا ہے کہ ایوی ایشن ڈویژن نے ابھی تک لائسنس جاری نہیں کیا ۔

مزید :

قومی -