چھ فوجی افسران کو ایک ہی کیس میں سزا دے کر گھر بھیجا گیا ،لیفٹیننٹ جنرل عاصم باجوہ نے تصدیق کردی

چھ فوجی افسران کو ایک ہی کیس میں سزا دے کر گھر بھیجا گیا ،لیفٹیننٹ جنرل عاصم ...
چھ فوجی افسران کو ایک ہی کیس میں سزا دے کر گھر بھیجا گیا ،لیفٹیننٹ جنرل عاصم باجوہ نے تصدیق کردی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک )ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل عاصم باجوہ نے تصدیق کی ہے کہ چھ فوجی افسران کو ایک ہی کیس میں سزا ہوئی ،ان افسران کے خلاف فیصلہ سنانے سے کچھ مہینوں قبل ان کے خلا ف الزامات کی انکوائری ہوئی جس کے بعد انہیں سزائیں دی گئیں ۔ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ فوج کے اندرونی احتساب کے نظام کے بارے عام لوگوں کو زیادہ علم نہیں ہوتااس لیے اتنا کہنا چاہتا ہوں کہ ان افسران کو سروس سے فارغ اور سزائیں دے کر گھر بھیجا گیا ۔
نجی نیوز چینل دنیا نیوز کے پروگرام ”دنیا کامر ان خان کے ساتھ“میں گفتگو کرتے ہوئے لیفٹیننٹ جنرل عاصم باجوہ نے کہا کہ کچھ عرصہ پہلے ایک ادارہ جاتی کارروائی ہوئی تھی جس میں کچھ بے قاعدگیوں کے خلاف ایکشن لے کر چھ افسران کو سزا سنائی گئی تھی،ان افسران میں ایک لیفٹیننٹ جنرل ،ایک میجر جنرل ،تین بریگیڈیئر اور ایک کرنل شامل تھے ۔یہ ایک مثالی اقدام تھا جس میں ان افسران کو سزا ہوئی۔دنیا کے کسی فوجی ادارے میں بھی اندرونی احتساب کے عمل کو خود منظر عام پر نہیں لا یا جاتا ،اسی لیے افسران کو سزائیں مل گئیں لیکن یہ خبر خود سے پبلک نہیں کی گئی،کچھ دنوں بعد یہ خبر میڈ یا میں لیک ہوئی اسی لیے اس خبر کی کبھی تردید نہیں کی ۔انہوں نے کہا کہ این ایل سی کیس میں بھی اس طرح کی پریس ریلیز دی گئی تھی کیونکہ یہ معاملہ پہلے ہی منظر عام پر تھا اور یہ ایسا معاملہ تھا جس پر معلومات فراہم کرنا لازمی تھی ۔

مزید :

قومی -