آفتاب احمد کو ہارٹ اٹیک نہیں آیا ،تشدد کے نشانات دیکھ کر اسے طبی موت نہیں کہا جاسکتا ،فاروق ستار کا الزام

آفتاب احمد کو ہارٹ اٹیک نہیں آیا ،تشدد کے نشانات دیکھ کر اسے طبی موت نہیں کہا ...
آفتاب احمد کو ہارٹ اٹیک نہیں آیا ،تشدد کے نشانات دیکھ کر اسے طبی موت نہیں کہا جاسکتا ،فاروق ستار کا الزام

  


کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما فاروق ستار نے الزام عائد کرتے ہوئے کہاہے کہ آفتاب احمد کو  ہارٹ اٹیک نہیں آیاہے ،تشدد کے نشانات کو دیکھ کر اسے طبی موت نہیں کہا جاسکتاہے ۔

تفصیلات کے مطابق فاروق ستا ر نے آفتاب احمد پر دورا ن حراست تشدد کیے جانے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہاہے کہ آفتاب احمد کی کہنیوں میں کیلیں ٹھکی ہو ئی ہیں ،آفتاب احمد کے پیروں کے ناخن اکھاڑ لیے گئے ہیں ،جسم پر تشدد کے نشانات کو دیکھ کر اسے طبی موت نہیں کہا جاسکتاہے ۔فاروق ستار نے کور کمانڈر کراچی سے اپیل کرتے ہوئے کہا کور کمانڈر کی خصوصی کمیٹی تدفین سے پہلے آفتاب احمد کا دوبارہ پوسٹ مارٹم کرے ،فیصلہ آپ پر چھوڑتے ہیں ہمیں آپ پر بھروسا ہے ،آپ کہیں گے کہ طبی موت ہے توہم چلے جائیں گے۔

مزید : کراچی