ایم کیوایم کے کارکن پر دوران حراست تشدد ہوا لیکن موت دل کا دورہ پڑنے سے ہو ئی :ڈی جی رینجرز

ایم کیوایم کے کارکن پر دوران حراست تشدد ہوا لیکن موت دل کا دورہ پڑنے سے ہو ئی ...
ایم کیوایم کے کارکن پر دوران حراست تشدد ہوا لیکن موت دل کا دورہ پڑنے سے ہو ئی :ڈی جی رینجرز

  


کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنر ل بلال اکبر نے کہاہے کہ ایم کیوایم کے کارکن آفتاب احمد کی موت تشدد کے باعث نہیں ہوئی بلکہ دل کا دورہ پڑنے کی وجہ سے ہوئی ہے ۔

نجی ٹی وی چینل ڈان نیوز سے خصوصی گفتگو میں ڈی جی رینجرز کا کہناتھا کہ ایم کیوایم کے کارکن پر دوران حراست تشدد ہوا ہے لیکن ان کی موت دل کا دورہ پڑنے کی وجہ سے ہوئی ہے ،ایس او پیز کی خلاف ورزی ہوئی ہے اور اس حوالے سے ذمہ داران کیخلاف سخت کارروائی بھی کی جائے گی ۔

مزید : کراچی