نواز لیگ پر خواتین سے بدتمیزی کا الزام لگانے والوں کو شرم آنی چاہئے ،عمران خان عورتوں کو جلسوں میں شو پیس کے طور پر استعمال کر تے ہیں :عظمیٰ بخاری

نواز لیگ پر خواتین سے بدتمیزی کا الزام لگانے والوں کو شرم آنی چاہئے ،عمران ...
نواز لیگ پر خواتین سے بدتمیزی کا الزام لگانے والوں کو شرم آنی چاہئے ،عمران خان عورتوں کو جلسوں میں شو پیس کے طور پر استعمال کر تے ہیں :عظمیٰ بخاری

  

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) مسلم لیگ (ن) کی رکن پنجاب اسمبلی عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ عمران خان عورتوں کو جلسوں میں شو پیس کے طور پر استعمال کر تے ہیں ،تقریر کرنے سے کوئی لیڈر نہیں بن جاتا،خواتین کے ساتھ بدتمیزی کرنے والے ملزمان جلد قانون کے کٹہرے میں ہوں گے۔

نجی ٹی وی کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ حکومت پنجاب نے تحریک انصاف کے جلسے کے دوران خواتین سے بدتمیری کرنے سے متعلق ویڈیو نادرا کو بھیج دی ہے اور ملزمان جلد قانون کے کٹہرے میں ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ متاثرہ خواتین پر (ن)لیگی ہونے کا الزام لگانے والوں کو شرم آنی چاہیے ،کیا کوئی عورت اپنے ساتھ اس طرح کی حرکات کروانا پسند فرمائے گی؟میں یہ الزام لگانے والوں پر لعنت بھیجتی ہوں ۔ عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کے جلسوں میں جتنی مرتبہ بھی خواتین کے ساتھ بدتمیزی کے واقعات ہوئے، پی ٹی آئی کی اپنی بنائی کمیٹیوں میں ثابت ہوا ہے کہ بدتمیزی کرنے والے ان کے اپنے ہی لوگ تھے ، اب اگر اس بات پر خاموشی اختیار کی گئی تو آئندہ جلسے میں اتنا بڑا سانحہ ہوجائے گا کہ پھر پی ٹی آئی قیادت اور کارکن ایک دوسرے سے نظریں نہیں ملا سکیں گے۔انہوں نے کہا کہ ن بچیوں کی عزت پنجاب کی عزت ہے ، پی ٹی آئی کو اپنا گھر صاف نہیں کرنا آرہا تو ہم کریں گے،یہ صرف بدتمیزی نہیں ہوئی بلکہ بدتمیزی سے بہت بڑھ کر تھا۔عورتوں کی عزت کسی سیاسی پارٹی کے سربراہ سے بڑھ کر نہیں ہے ، اگر اس پر تحریک انصاف نے خاموشی اختیار کرلی تو آئندہ جلسے میں اتنا بڑا سانحہ ہوجائے گا کہ عمران خان کو منہ چھپانے کی جگہ نہیں ملے گی۔

مزید :

لاہور -