ہنڈا نے اپنی نئی 150CCمو ٹر سائیکل متعارف کروا دی ،انتہائی دلکش دکھنے والی موٹر سائیکل کتنے کی ہے اور یہ ایک لیٹر میں کتنی چلتی ہے ؟تفصیلات سامنے آگئیں

ہنڈا نے اپنی نئی 150CCمو ٹر سائیکل متعارف کروا دی ،انتہائی دلکش دکھنے والی موٹر ...
ہنڈا نے اپنی نئی 150CCمو ٹر سائیکل متعارف کروا دی ،انتہائی دلکش دکھنے والی موٹر سائیکل کتنے کی ہے اور یہ ایک لیٹر میں کتنی چلتی ہے ؟تفصیلات سامنے آگئیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )ایٹلس ہونڈا نے نے اپنی 150CCنئی موٹر سائیکل متعارف کروا دی ہے جس کا ڈیزائن انتہائی دلکش ہونے کے ساتھ ساتھ ایک لاکھ ساٹھ ہزار روپے قیمت مقرر کردی گئی۔ 
تفصیلات کے مطابق یاماہا کی جانب سے 125سی سی نئے ڈیزائن کی موٹر سائیکل متعارف کروانے کے بعد موٹر سائیکلوں کی دنیا میں جدت پیدا ہوئی اور صارفین نے زیادہ طاقت والے انجن استعمال کرنے میں کافی دلچسپی دکھائی تاہم اب ہنڈا نے بھی انتہائی دلکش موٹر سائیکل متعارف کروا دی ہے جس کا انجن 150CCطاقت کا حامل ہے ،اس کی قیمت 1لاکھ 60ہزار روپے رکھی گئی ہے ۔کمپنی کا کہناہے کہ اس موٹر سائیکل میں سیلف سٹارٹ کی آپشن موجود ہے جبکہ یہ ایک لیٹر میں 50کلومیٹر چلتی ہے ۔
ہنڈا کے جنرل منیجر آفاق احمد نے کہاہے کہ صارفین کو آپشنز مہیا کرنے کیلئے کام کر رہاہے اور آنے والے دنوں میں ہم صارفین کو خواہشات کو مد نظر رکھتے ہوئے مزید ماڈلز متعارف کروائیں گے ۔

مزید :

بزنس -