کالاباغ ڈیم پاکستان سے زیادہ ضروری نہیں، توانائی بحران کا حل ہمارے پاس ہے: وزیراعلیٰ سندھ

کالاباغ ڈیم پاکستان سے زیادہ ضروری نہیں، توانائی بحران کا حل ہمارے پاس ہے: ...
کالاباغ ڈیم پاکستان سے زیادہ ضروری نہیں، توانائی بحران کا حل ہمارے پاس ہے: وزیراعلیٰ سندھ

  

لاہور (ویب ڈیسک) وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ کراچی میں جو بھی ریڈ لائن عبور کرے گا میرا پیغام ہے کہ اس کے خلاف آئین اور قانون کے مطابق کارروائی ہوگی۔ انتشار پھیلانے والوں کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا، توانائی بحران کا حل صرف سندھ کے پاس ہے۔ ہم کوئلہ سے بجلی پیدا کرسکتے ہیں اس حوالہ سے وزیراعظم کو بریفنگ دے چکے ہیں، کالا باغ ڈیم پاکستان سے زیادہ ضروری نہیں، تین صوبے اس کے خلاف قراردادیں منظور کرچکے ہیں۔

الطاف حسین نے را کے ساتھ مل کر کراچی کو نقصان پہنچایا ،مہاجروں کے ساتھ کھڑا ہوں :عمران خان

ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور پریس کلب میں میٹ دی پریس میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ سندھ میں امن وامان کی صورتحال پچھلے کئی سالوں سے پاکستان کے دوسرے صوبوں سے بہتر ہے،س ول اور رینجرز کی مدد سے ہم نے بہت سارےا یشوز پر قابو پالیا ہے، آپ کو جلد صوبے میں تبدیلی نظر آئے گی، کراچی میں کسی سیاسی جماعت کے خلاف کارروائی نہیں کررہے۔ ایم کیو ایم کے جو دفاتر گرائے جارہے ہیں وہ سیاسی نہیں ایڈمنسٹریٹو فیصلہ ہے کیونکہ کراچی سے تجاوزات ہر صورت میں ختم کی جائیں گی۔

وزیراعلیٰ پنجاب سے کہا ہے کہ ہمیں ایک دوسرے کے ساتھ مل کر کام کرنا ہے اور پاکستان کو آگے لیجانا ہے۔ آئی این پی کے مطابق وزیراعلیٰ نے کہا کہ کالا باغ ڈیم سے زیادہ صوبوں کا اتحاد ضروری ہے، پرویز مشرف کے دور میں قائم کمیٹی کالا باغ ڈیم کے منصوبہ کو ناممکن قرار دے چکی ہے، جمہوری قوتیں متحد ہوں گی تو پھر کسی غیر جمہوری قوت کو موقع نہیں ملے گا، بہت جلد چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ اور آزاد کشمیر کے وزیراعظم میری دعوت پر کراچی آئیں گے جہاں ملک اور قوم کے مفاد میں آئندہ کی حکمت عملی طے کریںگے۔

مزید :

لاہور -