”شاہد آفریدی فاﺅنڈیشن اس لئے بنائی تاکہ۔۔۔“ سٹار آل راﺅنڈر نے پہلی مرتبہ اہم راز سے پردہ اٹھا دیا، مداح کے سوال پر ایسی وجہ بتا دی کہ جان کر آپ بھی کہیں گے ”جیو لالہ“

”شاہد آفریدی فاﺅنڈیشن اس لئے بنائی تاکہ۔۔۔“ سٹار آل راﺅنڈر نے پہلی مرتبہ ...
”شاہد آفریدی فاﺅنڈیشن اس لئے بنائی تاکہ۔۔۔“ سٹار آل راﺅنڈر نے پہلی مرتبہ اہم راز سے پردہ اٹھا دیا، مداح کے سوال پر ایسی وجہ بتا دی کہ جان کر آپ بھی کہیں گے ”جیو لالہ“

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) شاہد خان آفریدی انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے بعد اپنی فاﺅنڈیشن کیلئے دن رات کام کر رہے ہیں اور اس عزم کا اظہار بھی کر چکے ہیں کہ وہ اب زیادہ تر فاﺅنڈیشن کیلئے ہی کام کریں گے اور اب انہوں نے فاﺅنڈیشن بنانے کے پیچھے چھپی کہانی بھی بے نقاب کر دی ہے۔

”شاہد آفریدی بھی ”دل جلے“ نکلے۔۔۔“ لڑکی نے پسندیدہ گانے کے بارے میں پوچھا تو سٹار آل راﺅنڈر نے ایسا جواب دیدیا کہ ان کے چاہنے والوں کے وہم و گمان میں بھی نہ تھا

شاہد آفریدی سوشل میڈیا صارفین کے سوالوں کے جوابات دے رہے تھے کہ اس دوران ایک صارف اسامہ نے سوال پوچھا کہ فاﺅنڈیشن بنانے پیچھے کوئی کہانی ہے؟ شاہد آفریدی نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ وہ تقریباً 8 یا 9 سال سے مختلف تنظیموں کے ساتھ مل کر فلاحی کام کر رہے ہیں تاہم جب والد کا انتقال ہوا تو سوچا کہ ان کی اولاد کوئی ایسا قدم اٹھائے جس کا انہیں بہت زیادہ فائدہ ہو جبکہ کسی کی امانت کو اس تک پہنچانا بہت بڑی ذمہ داری ہے۔

عظیم ویسٹ انڈین کرکٹر سر گیری فیلڈ سوبرز کی مصباح ،یونس خان سے ملاقات،دونوں کی کارکردگی کو سراہا

شاہد آفریدی نے کہا کہ میں اللہ کا شکر ادا کرتا ہوں کہ انہوں نے مجھے اس کام کیلئے چنا ہے، فاﺅنڈیشن کا آغاز صرف اور صرف والد صاحب کے انتقال کے بعد ہی شروع کرنے کا خیال آیا اور اس کے پیچھے کوئی کہانی نہیں ہے۔

مزید :

کھیل -