خاتون نے بازار سے نیا پرس خریدا، گھر آکر کھولا تو اس میں سے ایک کاغذ نکل آیا، اس پر کیا لکھا تھا؟ پڑھتے ہی انتہائی زوردار جھٹکا لگ گیا، کبھی سوچا ہی نہ تھا کہ۔۔۔

خاتون نے بازار سے نیا پرس خریدا، گھر آکر کھولا تو اس میں سے ایک کاغذ نکل آیا، ...
خاتون نے بازار سے نیا پرس خریدا، گھر آکر کھولا تو اس میں سے ایک کاغذ نکل آیا، اس پر کیا لکھا تھا؟ پڑھتے ہی انتہائی زوردار جھٹکا لگ گیا، کبھی سوچا ہی نہ تھا کہ۔۔۔

  

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی ریاست ایریزونا میں ایک خاتون وال مارٹ سے نیا پرس خرید کر لائی۔ گھر آ کر اس نے پرس کھولا تو اس میں سے ایک کاغذ نکل آیا جس پر لکھی تحریر پڑھ کروہ ششدر رہ گئی اور مدد کے لیے انٹرنیٹ کا سہارا لے لیا۔ میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق اس پرس سے نکلنے والے کاغذ پرلکھی تحریر چین میں کام کرنے والے کسی مرد یا خاتون محنت کش کی تھی جس سے قیدیوں جیسا سلوک کیا جا رہا تھا۔

شوہر بیوی کو محبت بھرے عشائیے پر لے گیا لیکن کھانا کھانے سے قبل بیوی نے ایسی حرکت کر دی کہ شوہر خود پر قابو ہی نہ رکھ پایا ،طلاق دے کر بل دیئے بغیر ہی چلا گیا

رپورٹ کے مطابق اس کاغذ پر لکھا تھا کہ ”مجھ سے روزانہ 14گھنٹے سے زائد کام لیا جا رہا ہے اور مناسب کھانا بھی نہیں دیا جاتا اور علاج کی سہولت بھی میسر نہیں ہے۔“ رپورٹ کے مطابق خط کی تحریر سے یہ واضح نہیں ہو سکا کہ اسے لکھنے والا مرد تھا یا خاتون۔ اس نے خط میں مدد کی اپیل کی تھی۔ خاتون نے انٹرنیٹ پر لکھا ہے کہ ”میں اپنے طور پر اس شخص کی مدد نہیں کر سکتی اس لیے انٹرنیٹ پر یہ چیز بیان کر رہی ہوں کہ شاید یہاں کوئی ایسا شخص اسے دیکھ لے جو اس کی مدد کر سکے۔“

مزید :

ڈیلی بائیٹس -