کھیلتے ہوئے نوجوان کے پاﺅں میں موچ آگئی، ماں نے اس کی مالش کی تو تھوڑی دیر بعد ہی موت ہوگئی، یہ مالش اس کی موت کا باعث کیسے بن گئی؟ جان کر آپ کبھی بھی ایسا کام نہ کریں گے

کھیلتے ہوئے نوجوان کے پاﺅں میں موچ آگئی، ماں نے اس کی مالش کی تو تھوڑی دیر ...
کھیلتے ہوئے نوجوان کے پاﺅں میں موچ آگئی، ماں نے اس کی مالش کی تو تھوڑی دیر بعد ہی موت ہوگئی، یہ مالش اس کی موت کا باعث کیسے بن گئی؟ جان کر آپ کبھی بھی ایسا کام نہ کریں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) عام طور پر مالش چوٹ وغیرہ سے سکون بخشتی ہے لیکن بھارت میں ایک خاتون نے اپنے 23سالہ بیٹے کی مالش کی جو اس کی موت کا باعث بن گئی۔ ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق لڑکے کو بیڈمنٹن کھیلتے ہوئے پاﺅں میں موچ آ گئی جس پر اس کی والدہ نے 30منٹ تک اس کے پاﺅں کا مساج کیا۔ اس کے چند گھنٹے بعد ہی اس کی پنڈلی میں شدید درد ہوا اور وہ بے ہوش ہو گیا۔ اسے ہسپتال لیجایا گیا لیکن وہ بے ہوشی میں ہی دم توڑ گیا۔

’اپنے شوہر کی اس چیز کو ہاتھ لگانے کی وجہ سے مجھے کینسر ہوگیا‘ خاتون نے ایسی بات کہہ دی کہ جان کر ہر عورت بے حد پریشان ہوجائے
رپورٹ کے مطابق آل انڈیا انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز کے ڈاکٹروں نے نوجوان کا پوسٹ مارٹم کرنے کے بعد رپورٹ میں بتایا کہ چوٹ لگنے سے اس کے ٹخنے میں خون کا ایک بڑا لوتھڑا بن گیا تھا جو اس کی والدہ کے مالش کرنے پر وہاں سے حرکت کرتا ہوا خون کی ان وریدوں طرف چلا گیا جو پھیپھڑوں کو خون فراہم کرتی تھیں۔ اس سے نوجوان کے پھیپھڑوں کو خون کی فراہمی رک گئی اور وہ بے ہوش ہو کر موت کے منہ میں چلا گیا۔ڈاکٹر چترنجن بہرا کا کہنا تھا کہ ”نوجوان کے جسم میں بننے والے اس خون کے سخت لوتھڑے کا سائز 5x1سنٹی میٹر تھا جو ٹانگ میں موجود پھیپھڑوں کو خون فراہم کرنے والی وریدوں کو روکنے کے لیے کافی تھا۔“

مزید :

ڈیلی بائیٹس -