شان و شوکت سے شادی، لیکن تقریب کے دوران دلہن کے باپ نے کرائے پر لائی گئی ایسی چیز دیکھ لی کہ موقع پر ہی انکار کردیا، کیا چیز تھی؟ ایسی خبر آپ نے زندگی میں کبھی نہ پڑھی ہوگی

شان و شوکت سے شادی، لیکن تقریب کے دوران دلہن کے باپ نے کرائے پر لائی گئی ایسی ...
شان و شوکت سے شادی، لیکن تقریب کے دوران دلہن کے باپ نے کرائے پر لائی گئی ایسی چیز دیکھ لی کہ موقع پر ہی انکار کردیا، کیا چیز تھی؟ ایسی خبر آپ نے زندگی میں کبھی نہ پڑھی ہوگی

  

بیجنگ (نیوز ڈیسک) چینیوں کے بارے میں اکثر کہا جاتا ہے کہ وہ ایک منفرد قوم ہیں، اور یہ بات بڑی حد تک ٹھیک بھی ہے۔ مثال کے طور پر اس نوجوان چینی دولہے کو ہی دیکھ لیجئے جس نے اپنی شادی پر حقیقی مہمانوں کی بجائے 200 جعلی مہمان بلوالئے، اور یہ عجیب غریب حرکت کر کے شادی ہی منسوخ کروا بیٹھا۔

برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق شانشی صوبے میں منعقد ہونے والی شادی میں دلہن لیو کے والد کو شک گزرا کہ مہمان کچھ زیادہ ہی اجنبی محسوس ہورہے تھے۔ وہ اپنا تعارف دولہے کے دوستوں کے طور پر کروارہے تھے لیکن لگتا نہیں تھا کہ وہ اس کے بارے میں کچھ بھی جانتے ہیں۔ جب لڑکی والوں نے دیکھا کہ دولہے کے والدین کا بھی کہیں نام و نشان نہ تھا اور مہمان بھی غیر مانوس تھے تو دولہے سے سختی کے ساتھ تفتیش کی گئی، جس پر افسوسناک راز فاش ہوگیا۔

’میری بہن کی کل شادی ہے لیکن کسی کو معلوم نہیں کہ اس کے شوہر نے دراصل مجھے۔۔۔‘ خاتون نے ایسی شرمناک ترین بات کہہ دی کہ انٹرنیٹ پر ہنگامہ برپاہوگیا

احمق دولہے نے اعتراف کر لیا کہ اس نے اپنے دوستوں عزیزوں کو بلانے کی بجائے تمام مہمان کرائے پر بلوائے تھے۔ مہمانوں نے بھی مقامی شانشی ٹی وی کو بتایا کہ ان میں سے ہر ایک کو دولہے کے خاندان کے افراد اور قریبی دوستوں کی اداکاری کرنے پر 80یووان (تقریباً 1200 پاکستانی روپے) کی پیشکش کی گئی تھی۔ ان میں سے کچھ ٹیکسی ڈرائیور تھے جبکہ زیادہ تر طالبعلم تھے۔ دولہے نے ان سب کو سوشل میڈیا ویب سائٹ ’وی چیٹ‘ کے ذریعے اکٹھا کیا تھا اور انہیں کی جانے والی ادائیگی کے معاملات بھی سوشل میڈیا پر ہی طے کئے گئے تھے۔

مقامی میڈیا کا کہنا ہے کہ جب تین سال قبل دلہن کے گھر والوں نے اس نوجوان سے پہلی ملاقات کی تھی تو اس کی سماجی حیثیت کے بارے میں تحفظات کا اظہار کیا تھا۔ نوجوان نے اپنے گھر والوں اور دوستوں کو لڑکی کے گھر والوں سے ہمیشہ کے لئے خفیہ رکھنے کا فیصلہ کیا، اور حتٰی کہ اپنی شادی کے موقع پر بھی وہ اپنے حقیقی رشتہ داروں اور دوستوں کو لانے کی بجائے سوشل میڈیا کے ذریعے اکٹھے کئے گئے جعلی مہمانوں کو لے آیا تھا۔ جعلی مہمانوں کا انکشاف ہونے پر شادی منسوخ ہوگئی اور دلہن والوں کی شکایت پر پولیس معاملے کی تفتیش کررہی ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -