عالمی سطح پر قیمتوں میں اضافہ ‘ آئل بلز 30فیصد زیادہ ہونگے

عالمی سطح پر قیمتوں میں اضافہ ‘ آئل بلز 30فیصد زیادہ ہونگے

  

واشنگٹن (آن لائن) عالمی مالیاتی ادارے آئی ایم ایف نے پاکستان اور دیگر تیل درآمد کنندگان کو متنبہ کیا ہے کہ عالمی قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے 2017ء کیلئے ان کے آئل بل گزشتہ سال سے تیس فیصد زیادہ ہوں گے میڈیا رپورٹس کے مطابق آئی ایم ایف نے مشرق وسطیٰ ، خلیج شمالی افریقہ ، افغانستان اور پاکستان کیلئے اپنے اقتصادی جائزہ رپورٹ میں خبردار کیا ہے کہ کوئی بھی مزید اضافہ اخراجات تیل کے استعمال اور مالیاتی خطرات کا باعث بن سکتا ہے اور ادائیگیوں میں عدم توازن آسکتا ہے تاہم رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ یہ خطرہ زائد ترسیلات زر اور غیر ملکی سپورٹ سے پورا کیا جاسکتا ہے آئی ایم ایف کا کہنا ہے کہ بڑھتے ہوئے اخراجات کو برقرار رکھنے کیلئے اب انتہائی مشکل ہوگا کیونکہ تیل کی اونچی قیمتیں متوقع ہیں رپورٹ میں آئی ایم ایف نے پاکستان کو ان ممالک میں کے حوالے سے جنہوں نے مالیاتی خسارے کو کم کیا ہے۔

اور کاروباری ماحول کو بہتر بنایا ہے زیادہ پبلک سرمایہ کاری سے شرح نمو سے سپورٹ ملی ہے #/s#

مزید :

کامرس -