راولپنڈی چیمبر کے زیر اہتمام راول انٹرنیشنل ایکسپو 10مئی کوہوگی

راولپنڈی چیمبر کے زیر اہتمام راول انٹرنیشنل ایکسپو 10مئی کوہوگی

  

راولپنڈی (کامرس ڈیسک) راولپنڈی چیمبر آف کامرس کے زیر اہتمام راول انٹرنیشنل ایکسپو 10مئی سے شروع ہو رہی ہے پانچ روزہ نمائش ایوب نیشنل پارک راولپنڈی میں لگائی جائے گی پہلی انٹرنیشنل راول ایکسپو 2017 ء کاروباری طبقے کیلئے اندرون ملک اور بیرون ممالک کاروباری ترقی کا سنہری موقع ثابت ہو گی، نمائش میں سرکاری محکموں ،بڑی تعداد میں قومی اداروں اور انٹرنیشنل برینڈز کی طرف سے اسٹالز لگائے جارہے ہیں جن میں بچوں، خواتین،مردوں اور زندگی کے ہر شعبے سے تعلق رکھنے والے افراد کی دلچسپی کا سامان ہو گا۔ راول ایکسپو پاکستان کے سافٹ امیج کو اجاگر کرے گی اور فییملیز کے لئے تفریح کے ساتھ ساتھ باکفایت خریداری کی مواقع بھی فراہم کرے گی، تمام برینڈز راول ایکسپو کے دوران خصوصی ڈسکاونٹ بھی دیں گے ۔ یہ بات راولپنڈی چیمبر کے صدر راجہ عامراقبال نے رکن قومی اسمبلی ملک ابرار احمد ، ایم پی اے راجہ محمد حنیف کے ہمراہ ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی اس موقع پر سینئر نائب صدر راشد وائیں، نائب صدر عاصم ملک ، گروپ لیڈرز شیخ محمد شبیر ، سہیل الطاف ، ایس ایم نسیم ، چیئرمین راول ایکسپوملک شاہد سیلم ، وائس چیئرمین خورشید برلاس ، مجلس عاملہ کے اراکین و دیگر چیمبر ممبران بھی موجود تھے صدر راجہ عامر اقبال نے میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ راول انٹر نیشنل ایکسپو میں بارہ سے پندرہ ممالک کی کمپنیاں بھی اپنے سٹال لگائیں گی جن میں تھائی لینڈ، انڈونیشیا، چین، نیپال، تاجکستان، ازبکستان سمیت کئی دوسرے ممالک کے سفراء بھی شرکت کریں گے۔

اور ان ممالک کی طرف سے ثقافتی شو بھی پیش کئے جائیں گیاانہوں نے کہاکہ راول انٹرنیشنل ایکسپو نے تاجر برادری کے لئے یہ موقع فراہم کیا ہے کہ وہ اپنی مصنوعات اور خدمات کی تشہیر کر سکیں ۔ اس موقع پر فوڈ فیسٹول، بچوں ، بچوں کی دنیا، محفل موسیقی ،شام غزل ، آٹو شو ، لکی ڈرا اور دیگر رنگا رنگ پروگرام پیش کئے جائیں گے۔ راجہ عامر اقبال نے کہاکہ راول ایکسپو کے انعقادکے لئے راولپنڈی کی انتظامیہ اور پولیس کے تعاون سے سیکورٹی اور امن و امان سمیت پارکنگ کے خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹیرئنز ، ٹریڈ آرگنائزیشنز ، راولپنڈی میٹروپولٹن کارپوریشن اور کنٹونمنٹ بورڈ انتظامیہ حکام کے خصوصی تعاون سے انٹرنیشنل راول ایکسپو کا شایان شان یقینی بنایا جائے گا۔ انہوں نے کہاکہ یہ امر خوش آئند ہے کہ سفارت کار اور ان کے اہل خانہ بڑی تعداد میں ایکسپو میں شریک ہوں گے جس سے پاکستانی مصنوعات معتارف ہوں گی ۔ رکن قومی اسمبلی ملک ابرار احمد نے کہاکہ ایوب نیشنل پارک میں انٹرنیشنل ایکسپو کا اہتمام ایوان صنعت و تجارت کا بہترین قدم ہے جس سے کاروباری سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ تفریحی کے مواقع فراہم ہوں گے۔ رکن پنجاب اسمبلی راجہ محمد حنیف نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ کاروباری طبقے کے لئے ا

مزید :

کامرس -