60سال سے زائد کے ورک چارج ملازمین کو تنخواہیں نہیں ملیں گی : میئر لاہور کا اعلان

60سال سے زائد کے ورک چارج ملازمین کو تنخواہیں نہیں ملیں گی : میئر لاہور کا ...

  

لاہور(جنرل رپورٹر)میئر لاہور کرنل (ر)مبشر جاوید نے کہا ہے کہ میٹروپولیٹن کارپوریشن لاہور میں کام کر نے والے ہر ورک چارج ملازم کو نئے نظام کے شروع ہو نے سے ہی تنخواہ دی جائے گی اور سیکرٹری لو کل گورنمنٹ پنجاب کی جا نب سے جا ری ہو نے والے نوٹیفیکیشن میٹروپولیٹن کارپوریشن کے ورک چارج ملازمین پر لا گو نہیں ہے اور اس حوالے سے میں جلد ان سے ملاقات کروں گا۔ ان خیالات کا اظہار میئر لاہور کرنل (ر)مبشر جاویدنے ٹا ؤن ہال میں ورک چارج مظاہرین سے گفتگو کر تے ہوئے کیا۔انہوں نے واضح طور پر کہا کہ60سال سے زائد عمر کے ورک چارج ملازمین کو تنخواہیں نہیں دی جائیں گی۔انہوں نے مزید کہا کہ ایسے ورک چارج ملازمین جو یہ کو شش کر تے ہیں کہ وہ ڈیوٹی پر نہ آئیں اور تنخواہیں مل جائیں تو انہیں ہر گز تنخواہ نہیں دی جائے گی۔علا وہ ازیں میئر لاہور کرنل (ر)مبشر جاوید کی زیر صدارت رمضان بازاروں ، ریونیو اور تجاوزات کے حوالے سے ایک اہم اجلاس ٹا ؤن ہال میں ہوا۔اجلاس میں چیف آفیسر سردار نصیر احمد،ایم او ز، ٹی ایم اوز اور پی ایس ٹو مےئر نے شرکت کی۔ اس موقع پر مئیر لاہور کرنل (ر)مبشر جاوید نے کہا کہ میٹروپولیٹن کارپوریشن کا سسٹم نیا ہے جس کے با عث کئی مشکلات کا سامنا ہے جو کہ وقت گذرنے کے ساتھ ساتھ مشترکہ کوششوں سے حل کی جارہی ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ میٹروپولیٹن کارپوریشن میں افسران کی کمی ہے جن کو جلد پورا کر لیا جائے گا۔مےئر لاہور نے ٹا ؤن افسران کی غیر تسلی بخش کارکردگی پر برہمی کا اظہار کیا۔انہوں نے افسران سے کہا کہ رمضان با زاروں سے متعلقہ جتنے بھی انتظامات ہیں وہ بہترین طریقے سے مکمل کیے جائیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -