ڈرگ انسپکٹر وں کو خصوصی الاؤنس ملے گا ، کابینہ کمیٹی آج منظوری دیگی

ڈرگ انسپکٹر وں کو خصوصی الاؤنس ملے گا ، کابینہ کمیٹی آج منظوری دیگی

  

لاہور(جاوید اقبال)صوبائی دارالحکومت سمیت دیگر شہروں میں تعینات 470 ڈرگ انسپکٹروں کو ماہوار سپیشل الاؤنس دینے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے ہر انسپکٹر کی تنخواہ کے علاوہ ہر ماہ 10ہزار سپیشل الاؤنس دیا جائے گا جس کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں محکمہ صحت پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کے سربراہ صوبائی وزیر خواجہ عمران نذیر کی ہدایت پر محکمہ نے کیس تیار کر لیا گیا ہے اور فائنل منظوری کے لئے آج کیس صوبائی ہیلتھ کابینہ کمیٹی میں پیش کیا جائے گا ذرائع نے بتایا ہے کہ سفارش کی گئی ہے کہ ہر انسپکٹر کو اس کی ماہوار تنخواہ کے علاوہ انہیں سپیشل الاؤنس 10ہزار ماہوار دیا جائے ہیلتھ کمیٹی کی منظوری کے بعد یکم مئی سے یہ الاؤنس ہر ڈرگ انسپکٹر کی تنخواہ میں شامل کیا جائے گا جس کی تصدیق صوبائی وزیر خواجہ عمران نذیر نے روزنامہ پاکستان سے گفتگو کے دوران کی ۔صوبائی وزیر نے کہا کہ جعلی ادویات کا پنجاب میں خاتمہ ڈرگ انسپکٹروں کی محنت کا نتیجہ ہے ڈرگ انسپکٹر کی تنخواہ اور مراعات نہ ہونے کے برابر ہیں ان کی خدمات کے اعتراف دینے کی سفارش کی گئی ہیں انہوں نے کہا کہ کیس تیار کر لیا گیا ہے اور میں نے منظوری کے لئے ہیلتھ کمیٹی کے چیئرمین خواجہ سلمان رفیق کو خصوصی سفارش کی ہے کہ ڈرگ انسپکٹروں کی کارکردگی کو مزید بہتر بنانے کے لئے ان کی حوصلہ افزائی ضروری ہے اس مقصد کے تحت انہیں رواں مالی سال میں ہی تنخواہ کے علاوہ 10ہزار ماہوار سپیشل الاؤنس دیا جائے گا خواجہ عمران نذیر نے کہا کہ 100سے زائد ڈرگ انسپکٹر بھرتی کئے جا رہے ہیں جنہیں گریڈ 17میں 2سالہ کنٹریکٹ پر بھرتی کیا جا رہا ہے اور اس پروگرام کے تحت بھرتی ہونے والے ہر ڈرگ انسپکٹر کو 50ہزار ماہوار اضافی الاؤنس دیا جائے گا تاہم پرانے انسپکٹروں کو 10ہزار سپیشل الاؤنس دیا جا رہا ہے جس کے لئے کیس تیار کر لیا گیا ہے اور آج ہیلتھ کمیٹی میں پیش کیا جائے گا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -