وزیر اعظم سے استعفے کا مطالبہ عوامی مینڈیٹ کی توہین ہے،پرویز ملک

وزیر اعظم سے استعفے کا مطالبہ عوامی مینڈیٹ کی توہین ہے،پرویز ملک

  

لاہور( پ ر) مسلم لیگ(ن) لاہور کے صدر ورکن قومی اسمبلی محمد پرویز ملک جنرل سیکرٹری خواجہ عمران نذیرنے کہا ہے کہ منتخب وزیر اعظم سے استعفے کا مطالبہ کرنے والے عوامی مینڈیٹ کی توہین کررہے ہیں، دھرنے لاک ڈاؤن اور احتجاج کے ذریعے منصوبوں کی تکمیل میں تاخیر کرنے والوں نے ملک اور قوم سے بڑی زیادتی کی ہے،مسلم لیگ(ن) کی حکومت کا مشن ہی عوام کی بے لوث خدمت ہے، ترقی و خوشحالی کے دشمنوں نے اپنے رہنماؤں اور کارکنوں کو بھی اپنی طرح غیر مہذب اور بد تہذیبی کی تربیت دی ہے،انہیں اپنے طرزعمل اور طرز سیاست پر نظر ثانی کرنی چاہیے،عوام کی ترقی و خوشحالی کے سفر میں رخنہ ڈالنے والوں میں پیپلز پارٹی بھی شامل ہو چکی ہے، پی ٹی آئی اور پی پی پی کی متشدد اور جارحانہ طرزسیاست کا ملک کسی صورت بھی متحمل نہیں،بہت جلد پی پی پی بھی پی ٹی آئی کی طرح سیاسی تنہائی کا شکار ہو جائے گی، ن لیگ کی حکومت ترقی و خوشحالی کے سفر کو وزیر اعظم میاں نواز شریف اور وزیر اعلیٰ میاں شہباز شریف کی قیادت میں مزید تیزی سے آگے بڑھائیں گے۔ان خیالات کا اظہار گذشتہ روز انہوں نے مرکزی دفترمیں گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر رکن اسمبلی رمضان صدیق بھٹی،سید توصیف شاہ،عامر خان،چوہدری عبدالمجید چن نمبردار ،ڈسٹرکٹ ممبرز سمیرا امجد،سمرہ نذیرسمیت دیگر بھی موجود تھے ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -