ایل ڈی اے کا اقبال ٹاؤن میں آپریشن کلین اپ،2کنال اراضی واگزار

ایل ڈی اے کا اقبال ٹاؤن میں آپریشن کلین اپ،2کنال اراضی واگزار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(اپنے خبر نگار سے )ایل ڈی اے کا اقبال ٹاؤن میں آپریشن کلین اپ، 2کنال اراضی واگزار کرا لی ، پبلک یوٹیلٹی سائٹ پربنی غیر قانونی تجاوزات کومسمارکر دیا گیا ،مسماری کے دوران قابضین کو بیمار بچوں سمیت متبادل جگہ دئیے بغیر ہی بے سرو سامانی کے عالم میں بے دخل کر دیا گیا تفصیلات کے مطابق ایل ڈی اے نے اقبال ٹاؤن میں آپریشن کے دوران 2 کنال اراضی پر قائم پبلک یوٹیلٹی سائٹ کی اراضی پر قائم غیر قانونی تجاوزات کو مسمار کر دیا۔ مسماری کے دوران قابضین کو بیمار بچوں سمیت متبادل جگہ دیئے بغیر بے سروسامانی کے عالم میں بے دخل کر دیا گیا۔قابضیں کا کہنا تھا کہ ان سے ایک با اثر شخص ماہانہ کرایہ بھی وصول کرتا ہے۔ آپریشن کے دوران نہتے قابضین نے مزاحمت کی کوشش کی لیکن پولیس کی نفری اور انفورسمنٹ کے عملے کے سامنے ہتھیار ڈال دیئے۔ آپریشن کی سربراہی اسسٹنٹ ڈائریکٹر شفاقت اور اسٹیٹ افسر عقیل اکرام نے کی۔