غیر قانونی طور پر کچرا پھینکنے والی گاڑیوں کے خلافکارروائی

غیر قانونی طور پر کچرا پھینکنے والی گاڑیوں کے خلافکارروائی

  

لاہور(جنرل رپورٹر)لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی (ایل ڈبلیوایم سی) کی شہر میں غیر قانونی ڈمپنگ پر سخت کارروائی، منیجر انفورسمنٹ ونگ محسن صادق نے اطلاع ملنے پر ڈی ایچ اے رہبر سوسائٹی ، واپڈا ٹاؤن اور بحریہ ٹاؤن کی گاڑیاں کو موہلنوال کے قریب نالے پر کچرا پھینکتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا اور موقع پر کاروائی کرتے ہوئے گاڑیوں کو فوری قبضے میں لے لیا۔ایل ڈبلیوایم سی کے سینئر منیجر ز زاہد مشتاق، چوہدری مرتضی کی مدعیت میں گرفتار افراد کے خلاف تھانہ سندر پولیس میں مقدمہ بھی کرا دیا گیا ہے۔ترجمان ایل ڈبلیوایم سی کا کہنا ہے کہ ادارہ شہر میں غیر قانونی ڈمپنگ کی حوصلہ شکنی کرتا ہے ۔ اس سلسلے میں ملوث شہریوں اور عناصر کو سختی سے نمٹنے کے لیے کاروائی عمل میں لائی جا رہی ہے جس میں بھاری جرمانے کے ساتھ مقدمے کا اندراج بھی شامل ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -