طارق فاطمی نے الزام مسترد کر کے حکومتی بدنیتی عیاں کر دی

طارق فاطمی نے الزام مسترد کر کے حکومتی بدنیتی عیاں کر دی

  

لاہور(نمائندہ خصوصی) پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما عابد حسین صدیقی نے کہا ہے کہ وزیر اعظم کے سابق معاون خصوصی طارق فاطمی نے ڈان لیکس سکینڈل سے لگے ہوئے الزامات مسترد کر کے حکومت کی بدنیتی کا پول کھول دیا ہے۔ اصل ذمہ داران کو بچا کر دوسروں کو قربانی کا بکرا بنانے کی حکومتی کوشش ناکام ہو چکی ہے پاناما لیکس کی طرح ڈان لیکس کی دلدل میں بھی وزیر اعظم بُری طرح پھنس چکے ہیں۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ حکومت اصل کرداروں کو منظر عام پر لائے ڈان لیکس سے ملکی وقار اور سلامتی کو داؤ پر لگانے کی کوشش کی گئی اس لئے اس معاملے کو سرسری طور پر نہ لیا جائے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -