رانا ثناء اللہ کے خلا فدرج مقدمات فراموش نہیں کئے جا سکتے،اشرفبھٹی

رانا ثناء اللہ کے خلا فدرج مقدمات فراموش نہیں کئے جا سکتے،اشرفبھٹی

  

لاہور(پ ر )پیپلزپارٹی پارلیمنٹرین کے مرکزی رہنما محمد اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ اعتزازاحسن کے پاس لیاقت اورذہانت ہے جبکہ ان کیخلاف زہرافشانی کرنیوالے وزیرعقل سے پیدل اوراخلاق سے عاری ہیں۔۔حکمران خاندان اپنے وفاداروزیرراناثناء اللہ کیخلاف فیصل آباد میں درج مقدمات کس طرح فراموش کرسکتے ہیں۔آصف علی زرداری نے جاتی امراء کے نام نہاد شریف برادران کوبے نقاب کردیا ۔پیپلزپارٹی کے ہوتے ہوئے کوئی شوباز پختون بھائیوں کاحق ہڑپ نہیں کرسکتا ۔حکومت پختونوں کے آئی ڈی کارڈزفوری بحال کرے ورنہ دمادم مست قلندرہوگا۔وہ ایک تقریب سے خطاب کررہے تھے ۔محمداشرف بھٹی نے مزید کہا کہ عوام کاپیسہ ہڑپ کرنیوالے قابل رحم نہیں۔حکمرانوں کی توندوں سے مزدوروں اورناداروں کی محنت کاحق نکالناہمیں آتا ہے ۔شعبدہ بازوں نے تعمیروترقی کاشورمچانے کے سواکچھ نہیں کیا ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -