مختلف خواتین کی ظہیرلدین کے ساتھ ملاقات،(ق)لیگ میں شمولیت

مختلف خواتین کی ظہیرلدین کے ساتھ ملاقات،(ق)لیگ میں شمولیت

  

لاہور (پ ر)مسلم لیگ پنجاب کے جنرل سیکرٹری چوہدری ظہیرالدین خان سے فوزیہ صدف ،نبیلہ عرفان، مہوش خرم، سکینہ بی بی ،شکیلا، زینب، ثریا جبیں نے مسلم لیگ ہاؤس میں اپنی ٹیم کے ساتھ مسلم لیگ میں شمولیت کا اعلان کیااور چوہدری شجاعت حسین اور چوہدری پرویز الہٰی کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کیا ۔اس موقع پر میاں عبدالستار نائب صدر پنجاب، ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات پنجاب ناصر رمضان گجر، آمنہ الفت صدر شعبہ خواتین اور عزیزہ سعید،زیبا احسان بھی موجود تھیں۔چوہدری ظہیرالدین خان نے مسلم لیگ میں نئی شامل ہونے والی خواتین کو خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ ہمارے دروازے سب کے لیے کھلے ہوئے ہیں

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -