لاہوریوں کیلئے خوشخبری ، گریٹر اقبال پارک رات 10بجے تک کھلا رہے گا

لاہوریوں کیلئے خوشخبری ، گریٹر اقبال پارک رات 10بجے تک کھلا رہے گا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (اپنے خبر نگار سے )لاہوریوں کیلئے خوشخبری، گریٹراقبال پارک کے اوقات کار میں گرمیوں کی وجہ سے ایک گھنٹے کا اضافہ کر دیا گیا ہے ،پہلے شیڈول کے مطابق گریٹر اقبال پارک رات 9بجے بند کر دیا جاتا تھا جو کہ اب رات 10 بند کیا جائے گا تفصیلات کے مطابق گرمیوں کے موسم کے پیش نظر پی ایچ اے نے گریٹر اقبال پارک کے اوقات کار میں ایک گھنٹہ بڑھا دیا۔واضح رہے کہ لوگوں کی خواہش تھی کہ گریٹر اقبال پارک کو جلدی بند نہ کیا جائے جس پر ڈی جی پی ایچ اے میاں شکیل احمد کے احکامات کے بعد فیصلہ کیا گیا۔