عمران خان نے کرپشن کیخلافعوام میں شعوراجاگر کیا،طاہر رشید

عمران خان نے کرپشن کیخلافعوام میں شعوراجاگر کیا،طاہر رشید

  

لاہور(نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف کے سینئر مرکزی رہنما طاہر رشید چوہدری کا کہنا ہے کہ شریف فیملی کے ٹویٹراکاؤنٹس بند کردیئے جائیں تو اداروں کے درمیان تصادم کبھی نہیں ہوگا اور اگر پانامہ کیس میں اچھی طرح تلاشی ہوجائے تو شریف خاندان کی طرح لوٹ مار بھی کوئی نہیں کریگا۔طاہر رشید چوہدری کا مزید کہنا تھا کہ حکمرانوں نے عوام کوپتھرکے دور تک پہنچادیا ہے، پاکستان کے بعد آزاد ہونیوالے ممالک آج سپر پاوربن کر غریب ملکوں کی امداد کررہے ہیں ۔

جبکہ ہمارے سیاستدانوں نے ملک کو لوٹ کر اپنی نسلوں کا مستقبل سنوارا ہے۔ انہوں نے کہاکہ عمران خان نے کرپشن کیخلاف عوام کو شعور دیااور ان میں جینے کی امنگ پیدا کی۔

یہی وجہ ہے کہ آج ملک لوٹنے والے ان لوگوں کی عزت خاک میں مل گئی ہے جو کل تک خزانہ لوٹتے بھی تھے اور حکمرانی بھی کرتے تھے۔

طاہر رشید چوہدری نے کہاکہ پانامہ کیس ملک سے کرپٹ افراد کے خاتمے کا موقع ہے، اگر کرپٹ چھوٹ گئے تو آئندہ کرپشن پر کوئی ہاتھ نہیں ڈالے گا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -