اورنج ٹرین منصوبہ،اسلام پارک سٹیشن پر برقی زینے اور لفٹیں نصب

اورنج ٹرین منصوبہ،اسلام پارک سٹیشن پر برقی زینے اور لفٹیں نصب

  

لاہور (اپنے خبر نگار سے ) اورنج لائن میٹرو ٹرین منصوبے میں اہم پیشرفت ہوئی ہے، پیکج ون میں شامل اسلام پارک اسٹیشن پر برقی زینے اور لفٹیں نصب کردی گئیں۔شہر میں ماس ٹرانزٹ کا منصوبہ اورنج لائن میٹرو ٹرین پر کام تیزی سے جاری ہے۔ منصوبے میں شامل ڈیراں گجراں سے چوبرجی تک 13 اسٹیشنوں پر بیک وقت کام جاری ہے۔ منصوبے میں شامل اسلام پارک اسٹیشن پر برقی زینے اور لفٹیں بھی نصب کردی گئیں ہیں۔ اسلام پارک اسٹیشن کے ٹاپ فلور پر اسٹیٹ آف دی آرٹ پری فیبریکیٹڈ چھتیں بھی ڈالی جارہی ہیں۔ چینی کنٹریکٹر سی آر نورینکو نے الیکٹریکل مکینکل ورکس شروع کررکھا ہے۔ پیکج ون میں شامل اسلام پارک اسٹیشن تعمیراتی کاموں کے لحاظ سے سب سے آگے جارہا ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -