وزیر اعظم کی سجن جندال کے ساتھ ملاقات افسوسناک ہے،فرخ مون

وزیر اعظم کی سجن جندال کے ساتھ ملاقات افسوسناک ہے،فرخ مون

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نمائندہ خصوصی)تحریک انصاف لاہورکے سابق سیکرٹری اطلاعات فرخ جاوید مون نے کہا ہے کہ بھارتی فوج مقبوضہ کشمیرمیں نہتے کشمیری بہن،بھایؤں کوشہید اورپیلٹ گن کا استعمال کرکے معصوم بچوں کی بینائی چھین رہی ہے اوربھارت بلوچستان میں اپنے ایجنٹوں کے ذریعے پاکستان میں آگ لگارہا ہے اوران حالات میں وزیراعظم کی اپنے بزنس پارٹنر سجن جندال سے ملاقات شہدا کے خون کیساتھ غداری کے مترادف ہے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے فرخ جاوید مون نے کہا کہ بھارت کشمیراوربلوچستان میں خون کی ہولی کھیلنے میں مصروف ہے اوربھارتی حکومت پاکستان کیخلاف زہریلا پراپیگنڈا کررہی ہے اورہمارے وزیراعظم بھارت کوجواب دینے کی بجائے بھارتیوں سے خفیہ ملاقاتیں کرکے اپنے ذاتی کاروبار اوردوستیاں بڑھانے میں مصروف ہیں قوم کو دشمن ممالک کیساتھ کاروبارکرنے والاوزیراعظم نہیں چاہیے ۔