دشمنوں کا مقابلہ کرنے کیلئے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال ناگزیر ہے،علماء

دشمنوں کا مقابلہ کرنے کیلئے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال ناگزیر ہے،علماء

  

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے مرکزی رہنمامولاناعزیزالرحمن ثانی،قاری جمیل الرحمن اختر ، مولانا علیم الدین شاکر،پیرمیاں رضوان نفیس،مولانا عبدالشکورحقانی،مولانا عبدالنعیم ، مولاناخالدمحمودنے کہا ہے کہ دین دشمن قوتوں کی پرفریب چالوں اورباطل قوتوں کی سرکوبی کے لیے جدید ٹیکنالوجی اورمیڈیاکا استعمال موجودہ دور میں ناگزیرہوچکا ہے۔قادیانی انٹرنٹ کے ذریعہ ای میلز بھیج کرقادیانیت کی تبلیغ کر رہے ہیں اور قادیانی لابی میڈیا اور انٹرنیٹ پر اثرانداز ہو کراسلام کے بنیادی عقائد کے بارے میں مسلمانوں میں کنفیوژن پیدا کر رہی ہے۔اسلامائزیشن اور محاذختم نبوت کے ورکروں کوقادیانیوں کی تازہ ترین سرگرمیوں کا ادراک کر کے ان کے راستے میں رکاوٹ بنناہوگا۔وہ لاہورمیں تربیتی ورکشاپ سے خطاب کر رہے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ تحفظ ختم نبوت،ناموس رسالت اورامتناع قادیانیت آرڈیننس کی پاسداری ودفاع کے لیے امت مسلمہ کایک رنگی اور یک نکاتی اتحاد مرزائیوں کی آنکھوں میں خار کی طرح کھٹکتا ہے۔فرقہ واریت کو ہوادینے کے لیے قادیانی لابی سامراجی قوتوں کی مدد سے مسلکی فسادات برپاکرنے کے لیے سازشوں کے جال بن رہی ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -