عوام کی خدمت کرنا چاہتے ہیں ، کونسلوں نے بھی اختیارات مانگ لئے

عوام کی خدمت کرنا چاہتے ہیں ، کونسلوں نے بھی اختیارات مانگ لئے

  

لاہور(فورم : دیبا مرزا :تصاویر :ذیشان منیر )لیبر کونسلر یو نین کونسل 233 آصف شاہ ،لیبر کونسلر یو نین کونسل 240عنصر جمیل ،لیبر کونسلر یو نین کونسل 241 محمد عرفان جوئیہ ،کونسلر محمد اقبال نے شکا گو کے شہدا کو زبردست خراج تحسین پیش کر تے ہو ئے کہا ہے کہ ان کی عظیم جدو جہد اور قربا نیوں کی وجہ سے ہی یکم مئی کا دن منا یا جا تا ہے تاکہ محنت کشوں کی اس عظیم تحریک کو یا د کیا جا سکے ۔مزدوروں کے عالمی دن کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ لیبر کو نسلرز جن کو عوام نے ہی اپنے ووٹ کی طا قت سے منتخب کیا ہے ان کو بھی اختیارات دیے جا ئیں تاکہ وہ بھی پاکستان کے مزدور طبقہ کے لئے کچھ کر سکیں ۔ہم لیبر کو نسلر ہو نے کے نا طے اپنی اپنی یو نین کو نسلوں میں مو جود مزدوروں کے لئے کچھ کر نا چا ہتے ہیں لیکن نا منا سب وسائل ہو نے کی وجہ سے ہم بے اختیا ر ہیں ۔ان خیالات کا اظہا ر انہوں نے گز شتہ روز لیبر ڈے کے حوالے سے ’’پاکستان فورم‘‘ میں گفتگو کر تے ہو ئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ ہمارے ملک میں مزدور طبقہ کو بے شما ر مسا ئل کا سا منا ہے ،شب وروز کی محنت کے با وجو د ان لو گو ں کے لئے اپنے خا ندان کا پیٹ پا لنا بہت مشکل ہے ۔انہوں نے کہا کہ یکم مئی کا دن ہمیں ان محنت کشوں کی یا د دلا تا ہے جنہوں نے غریب طبقہ کے لئے آواز اٹھا ئی تاکہ ان لو گو ں کے لئے بھی آسا نیاں پیدا کی جا سکیں ۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں یو نین کو نسل کی سطح پر بھرپور وسائل مہیا کئے جائیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -