میں نے وقفے کے دوران اداکاری کو بہت یاد کیا،شمیتا شیٹھی

میں نے وقفے کے دوران اداکاری کو بہت یاد کیا،شمیتا شیٹھی
 میں نے وقفے کے دوران اداکاری کو بہت یاد کیا،شمیتا شیٹھی

  

نئی دہلی(نیٹ نیوز) بالی وڈ اداکارہ شمیتا شیٹھی نے کہا ہے کہ وہ فلمی دنیا میں واپسی کے لئے بے تاب ہیں ،مجھے اداکاری سے بے حد لگاؤ ہے ۔بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق انہوں نے ریتم بھارا پالیا کے ڈیزائن کردہ بہار اور موسم گرما 2017 ء کے ملبوسات کی نمائش کے آخری روزگفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایک طویل عرصے کے بعد میری اداکاری کی دنیا میں واپسی ہوئی ہے ،میں سوپرن ورما کی ہدایت کردہ ویب سیریز میں کام کر رہی ہوں اور میں اداکاری سے بہت لطف اندوز ہو رہی ہوں ،مجھے اس بات کا احساس ہے کہ میں نے وقفے کے دوران کتنااداکاری کو یاد کیا ۔

مزید :

کلچر -