نیتو چندرا کوریا میں مارشل آرٹ کی تربیت دیں گی
ممبئی (نیٹ نیوز) بالی وڈ اداکارہ اور بلیک بیلٹ نیتو چندرا رواں ماہ کوریا میں ورلڈتائیکوانڈو چیپمئن شپ کے زیر اہتمام مارشل آرٹ کی تربیت دیں گی ۔بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق نیتو چندرا کاکوریا کے دورہ کے بارے میں کہنا تھا کہ وہ کوریا میں بھارت کی نمائندگی کریں گی جوکہ ان کے لئے باعث مسرت ہے۔ان کا کہنا تھا کہ تائیکوانڈو سے ان کے دماغ اور جسم میں توازن برقرار رہتا ہے، ان کا کہنا تھا کہ انہیں امید ہے کہ بہت سے لوگ اس کو اپنا معمول بنائیں گے ۔ان کا کہنا تھا کہ وہ گزشتہ پندرہ سال سے مارشل آرٹ کی مشق کر رہی ہیں ۔