سٹیج اداکارہ ہنی شہزادی اور سدرہ نور کی صلح

سٹیج اداکارہ ہنی شہزادی اور سدرہ نور کی صلح

  

لاہور( فلم رپورٹر) سٹیج اداکارہ ہنی شہزادی اور سدرہ نور کی صلح ہو گئی۔دونوں اداکاراؤں کے درمیان صلح ثناء بٹ نے کرائی۔صلح کی خوشی میں سدرہ نور نے خود کیک منگوا کر سب کو کھیلایا۔ذرائع کے مطابق گزشتہ روز ایم ایم عالم روڈ پر واقع ریسٹو رینٹ میں سٹیج اداکارہ ہنی شہزادی اور سدرہ نور نے صلح کرلی ۔اس موقع پر سدرہ نور نے کہا میں نے ہنی شہزادی کو ہمیشہ بڑی بہن کا درجہ دیا ہے اور ان سے بہت کچھ سیکھا بھی ہے۔ہمارے درمیان کچھ غلط فہمیوں پیدا ہو گئی تھی جن کی وجہ سے یہ مسئلہ کھڑا ہوا ۔شوبز انڈسٹری کے خوشحال اور کامیاب مستقبل کیلئے ہم سب کو ملکر ساتھ چلنا ہو گا۔یاد رہے دونوں اداکاراؤں کے درمیان گزشتہ چند روز سے لفظی جنگ چل رہی تھی۔دونوں اداکاراؤں نے ثناء بٹ اور دیگر دوستوں کا شکریہ ادا کیا ہے جہنوں ہمارے درمیان پیدا ہونے والی غلط فہمی کو دور کیا ہے۔

مزید :

کلچر -