بی سی بی نے بنگلہ دیش کرکٹ کا نام بدنام کرنے پر دو کلب کرکٹرز پابندی عائد

بی سی بی نے بنگلہ دیش کرکٹ کا نام بدنام کرنے پر دو کلب کرکٹرز پابندی عائد

  

ڈھاکہ (نیٹ نیوز) بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) نے ملکی کرکٹ کا نام بدنام کرنے پر دو کلب کرکٹرز سجون محمود اور تسنیم حسن پر 10، 10 برس کی پابندی عائد کر دی، دونوں کلبوں پر غیرمعینہ مدت تک کیلئے پابندی لگائی گئی ہے جبکہ دونوں ٹیموں کے کپتانوں، منیجرز اور ایمپائرز پر بھی 5، 5 برس پابندی کی سزا دی گئی ہے، دونوں باؤلرز سجون محمود اور تسنیم نے بنگلہ دیش میں کلب میچ کے دوران خراب ایمپائرنگ کے خلاف احتجاجاً جان بوجھ کر رنز دیئے تھے۔ گزشتہ ماہ ڈھاکہ سیکنڈ ڈویژن کرکٹ لیگ میں ایگڑیوم اور لال ماٹیا کے درمیان میچ میں ایمپائر کے جانبدارانہ فیصلے کے خلاف احتجاجاً باؤلر سجون نے بدترین کارکردگی کے نئے ریکارڈز بناتے ہوئے صرف چار قانونی گیندوں پر 92 رنز دینے کا عالمی ریکارڈ قائم کیا۔ اس سے قبل فیئر فائٹرز اسپورٹنگ کلب کے باؤلر تسنیم حسن نے ایمپائرنگ کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے صرف سات قانونی گیندوں پر 69 رنز دیئے تھے۔

بی سی بی کے ڈائریکٹر جلال یونس نے کہا کہ ان واقعات نے ہماری کرکٹ کی ساکھ خراب کی ہے اور ہم نے انتہائی اشد ضرورت پڑنے پر یہ سخت قدم اٹھایا ہے تاکہ مستقبل میں کھلاڑی ایسی حرکات کرنے سے باز رہیں۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -