سر گیری فیلڈ سوبرز کا مصباح اوریونس خان کو زبردست خراج

سر گیری فیلڈ سوبرز کا مصباح اوریونس خان کو زبردست خراج

  

باربڈوس (نیٹ نیوز)عظیم ویسٹ انڈین کرکٹر سر گیری فیلڈ سوبرز نے قومی ٹیسٹ کپتان مصباح الحق اور سینئر بلے باز یونس خان سے ملاقات کرکے دونوں کی پاکستان کرکٹ کے لئے خدمات کو سراہا۔تفصیلات کے مطابق دنیائے کرکٹ کے عظیم ترین آل راؤنڈر مانے جانے والے سر گیری فیلڈ سوبرز نے پاکستان اورویسٹ انڈیز کے مابین دوسرے ٹیسٹ کے دوران پاکستانی کرکٹ ٹیم کے ڈریسنگ روم میں جاکر خاص طور پر مصباح الحق اور یونس خان کی پاکستانی ٹیم کے لئے خدمات کو سراہا،سابق ویسٹ انڈین بلے باز نے مصباح الحق کی قائدانہ صلاحیتوں کی تعریف کی، انہوں نے دیگر کھلاڑیوں سے بھی ملاقات کرکے ان کی کارکردگی کو سراہا۔یاد رہے کہ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے مابین دوسرا ٹیسٹ میچ باربڈوس میں جاری ہے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -