بلوچستان کی 12 سالہ باکسرکی دھوم

بلوچستان کی 12 سالہ باکسرکی دھوم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کوئٹہ (آن لائن)عمر بچپن کی اور مکہ پچپن کا ہے،کوئٹہ کی 12 سالہ ملائکہ زاہد جس نے دوسال قبل باکسنگ سیکھنے کیلئے یوتھ کلب میں داخلہ لیا،کھیل کے دوران ایسے داؤ پیچ کھیلتی ہے کہ اگلے کے ہوش ٹھکانے آجاتے ہیں،چائلد باکسر کا خواب ہے کہ وہ کم عمری میں انٹر نیشنل باکسر بنے۔ملائکہ یومیہ تقریبا 3 گھنٹے پریکٹس کرتی ہے،کم عمر باکسر میں وہ تمام خوبیاں ہیں جو کسی بھی تجربہ کارباکسرمیں ہونی چاہیں،ملائکہ کے کوچ کا کہنا ہے کہ ملائکہ بے شمار صلاحیتوں کی مالک ہے،اگر اسے حکومتی سرپرتی میسر ہو تو وہ صوبے اور ملک کا نام دنیا بھرمیں روشن کرسکتی ہے۔
ملائکہ دوسال کے قلیل مدت میں منی اولمپکس گیمزاور دیگرمقابلوں میں 2 گولڈ میڈلز سمیت بہت سیاعزازاپنے نام کرچکی ہے۔