حمزہ شہباز گولڈ کپ کا تیسرا مرحلہ آج شروع ہوگا
لاہور (سپورٹس رپورٹر)حمزہ شہباز گولڈ کپ کا تیسرا مرحلہ آج بدھ سے شروع ہوگا۔ تیسرے مرحلے میں مزید تین لیگ میچز کھیلے جائیں گے۔ لاہور فالکنز اور لاہور چیتا اتفاق گراؤنڈ ایل آر سی اے میں، لاہور لائنز اور لاہور شالیمار ایل سی سی اے، تیسرے اور آخری میچ میں لاہور ایگلز اور لاہور راوی کرکٹ سینٹر گراؤنڈ میں مدمقابل آئیں گی۔
اضح رہے کہ لیگ کے دوسرے مرحلے کے اختتام پر لاہور شالیمار اور ایگلز بالترتیب 4,4 پوائنٹس کے ساتھ سر فہرست ہیں۔ لاہور راوی اور لائنز نے 2,2 پوائنٹس حاصل کر رکھے ہیں جبکہ لاہور فالکنز اور چیتا نے ابھی تک کوئی پوائنٹ حاصل نہیں کیا۔